پاکستانی ٹیم کو بڑا جھٹکا، حارث رؤف دو اہم سیریز سے باہر
Haris Rauf injury
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف فٹنس کے مسائل کی وجہ سے آئندہ دو اہم سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ  حارث رؤف ابھی مکمل طور پر فٹ نہیں ہو سکے اور کندھے کی درد  سے مکمل نجات حاصل کرنے کے لیے آرام کریں گے۔ ڈاکٹرز نے مشورہ دیا ہے کہ وہ مزید کچھ ہفتے کرکٹ نہ کھیلیں تاکہ ان کی انجری مزید نہ بڑھے۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم کو جلد ہی سری لنکا، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوروں پر جانا ہے۔ ٹیم منیجمنٹ حارث رؤف کو ان سیریز کے لیے اہم کھلاڑی سمجھتی تھی، مگر اب ان کی غیر موجودگی میں سلیکٹرز کو انکے  متبادل کھلاڑی کا انتخاب کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ منسوخ، بھارتی کرکٹ بورڈ کا ٹیم بنگلہ دیش نہ بھیجنے کا اعلان

پی سی بی کی جانب سے جلد اس بارے میں باضابطہ طور پر اعلان متوقع ہے۔ امکان ہے کہ حارث کی جگہ کسی نوجوان باؤلر کو موقع دیا جائے گا۔

حارث رؤف کی عدم موجودگی میں ٹیم کی بولنگ قدرے کمزور ہو سکتی ہے، خاص طور پر انگلینڈ جیسے مضبوط حریف کے خلاف۔