شائقین کرکٹ کو ایک بار پھر بوم بوم آفریدی کے ایکشن کا انتظار

فائیل فوٹو
July, 1 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف آل راؤنڈر شاہد آفریدی ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں دکھائی دیں گے۔ انہیں ورلڈ چیمپئنز لیگ 2025ء کے لیے پاکستان چیمپئنز ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔
شاہد آفریدی، جنہیں ان کے بہترین کھیل اور تیز رفتار بیٹنگ کی وجہ سے "بوم بوم" کہا جاتا ہے، اب ایک بار پھر شائقین کو اپنی کارکردگی دکھائیں گے۔ ان کی قیادت میں کئی دیگر سابق پاکستانی کھلاڑی بھی اس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود مقرر
ذرائع کے مطابق اس ٹورنامنٹ کا مقصد سابق کھلاڑیوں کو کرکٹ سے جوڑے رکھنا اور شائقین کو کرکٹ کے سابقہ ہیروز کو ایک بار پھر ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا ۔
پاکستان چیمپئنز ٹیم کا مکمل اسکواڈ کا آنے والے دنوں میں اعلان کیا جائے گا۔