
اس سے پہلے اظہر محمود بطور کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں ،انکا کوچنگ میں بھی خاصا تجربہ ہے۔ مزید برآں اظہر محمود مختلف ملکی و غیر ملکی ٹیموں کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ رہے ہیں اور حالیہ دنوں میں عبوری کوچ کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق ان کی تقرری ایک مشاورتی عمل کے بعد کی گئی ہے جس میں ان کی فنی مہارت، بین الاقوامی تجربے اور ٹیم کے ساتھ ہم آہنگی کو مدِنظر رکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق بورڈ اظہر محمود کے کوچنگ انداز سے مطمئن ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: رونالڈو کا زندگی بھر سعودی عرب میں قیام کا فیصلہ
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ اظہر محمود کی موجودگی ٹیم کے لیے مثبت ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ وہ جدید کرکٹ کے تقاضوں سے واقف ہیں اور کھلاڑیوں کے ساتھ اچھا روابط رکھتے ہیں۔
اظہر محمود کے دور میں پاکستان ٹیم اکتوبر 2025 میں جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی، نیز مارچ 2026ء میں ٹیم ان کے زیر نگرانی بنگلہ دیش جائے گی۔
یاد رہے کہ پچھلے کوچ جیسن گلیسپی نے دسمبر 2024 میں استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد عاقب جاوید نے عارضی طور پر کوچنگ سنبھالی تھی۔