نجم الحسن شنتو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی
Najmul Hossain Shanto
فائل فوٹو
ڈھاکہ: (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان نجم الحسن شنتو نے اپنی کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد ٹیم کو ایک بار پھر قیادت کے بحران کا سامنا ہے۔

شنتو کا یہ فیصلہ سری لنکا کیخلاف حالیہ ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست کے بعد سامنے آیا، جہاں بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق نجم الحسن شنتو کو کچھ عرصہ قبل ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے بھی ہٹا دیا گیا تھا،انہوں نے اس کے بعد ٹیسٹ کپتانی میں بھی دلچسپی کھو دی تھی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں اب ٹیسٹ فارمیٹ میں کپتانی جاری نہیں رکھنا چاہتا، یہ فیصلہ ٹیم کے بہتر مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک دفعہ پھر مدمقابل

شنتو نے مزید کہا کہ تینوں فارمیٹس کیلئے مختلف کپتانوں کا ہونا ٹیم کیلئے مشکلات پیدا کر سکتا ہے، ایک ٹیم کیلئے تین مختلف کپتانوں کے ساتھ کام کرنا ایک چیلنج ہے، اس سے کھلاڑیوں میں الجھن پیدا ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ابھی تک بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی جانب سے کسی نئے ٹیسٹ کپتان کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم ذرائع کے مطابق بورڈ جلد ہی نئے لیڈر کے انتخاب کیلئے مشاورت شروع کرے گا۔