
تفصیلات کے مطابق پاکستان چیمپئنز کے لیے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن کا مکمل شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس میں روایتی حریف بھارت کے خلاف ایک دلچسپ مقابلہ بھی شامل ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 18 جولائی سے 2 اگست تک انگلینڈ کے مختلف میدانوں پر کھیلا جائے گا، جس میں ریٹائرڈ اسٹارز اور غیر معاہدہ شدہ کھلاڑی شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کیرون پولارڈ دنیا کے سب سے منفرد کرکٹر بن گئے
6 ٹیمیں بھارت، پاکستان، انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز ٹی 20 ٹائٹل کے لیے اس لیجنڈری کرکٹ فیسٹیول میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم جو پچھلے سال بھارت کے ہاتھوں فائنل میں شکست کھا کر رنرز اپ رہی تھی، اس بار ٹرافی جیتنے کے لیے پرعزم ہے۔
پاکستان چیمپئنز کو گروپ مرحلے میں سخت حریفوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کا پہلا میچ 18 جولائی کو ایجبسٹن میں میزبان انگلینڈ کے خلاف ہوگا، جب کہ 20 جولائی کو وہ بھارت کے خلاف میدان میں اتریں گے، جو کہ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اور دلچسپ مقابلہ سمجھا جا رہا ہے۔