
22 سالہ کرکٹر کی شادی کی تقریب لیّہ، پنجاب میں نہایت سادگی سے منعقد ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے حسن نواز نے لکھا: الحمدللہ، ایک نئی زندگی کا آغاز!
یاد رہے کہ حسن نواز نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری اسکور کر کے دنیائے کرکٹ میں توجہ حاصل کی تھی۔ ان کی اس شاندار کارکردگی نے انہیں مداحوں کے درمیان مقبولیت کی نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
شادی کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔ مداحوں، کرکٹرز، اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے حسن نواز اور ان کی دلہن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ حسن نواز پاکستان کرکٹ کے روشن ستاروں میں سے ایک ہیں اور ان سے آئندہ بڑے میچز میں بہترین کارکردگی کی توقع کی جا رہی ہے۔ ان کی شادی کے بعد مداحوں کو ان کے ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی دونوں میں کامیابی کی امید ہے۔