بابر اعظم نے سڈنی سکسرز کیساتھ کتنے میں معاہدہ کیا ؟
پاکستانی کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کے ساتھ معاہد کیا مگر سب سے زیادہ بحث ان کے معاوضے پر ہو رہی ہے
پاکستانی کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کے ساتھ معاہد کیا/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے بگ بیش لیگ (BBL) میں سڈنی سکسرز کے ساتھ معاہد کیا مگر سب سے زیادہ بحث ان کے معاوضے پر ہو رہی ہے، جو بی بی ایل کی تاریخ کے بڑے معاہدوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

معتبر ذرائع کے مطابق، بابر اعظم کو سڈنی سکسرز نے AU$ 420,000 سے کم معاوضے پر سائن کیا ہے، جو پاکستانی روپے میں تقریباً 77 کروڑ 37 لاکھ روپے بنتی ہے۔ بی بی ایل میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے غیر ملکی کھلاڑی کوAU$ 420,000 تک مل سکتا ہے، لیکن بابر اعظم کی تنخواہ اس حد سے کچھ کم ہونے کی توقع ہے۔

بی بی ایل کی فرنچائزز AU$ 3 ملین کے سالانہ سیلری کیپ کے تحت کام کرتی ہیں، جس میں ٹیمیں دو کھلاڑیوں کو AU$ 50,000 کے معیاری معاہدے پر سائن کر سکتی ہیں۔ بابر اعظم کا معاوضہ اس حد سے زیادہ ہے، لیکن حتمی رقم کا اعلان ابھی نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق آل راؤنڈر اظہر محمود نئے ہیڈ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار

بابر اعظم نہ صرف پورے بی بی ایل 15 سیزن میں دستیاب ہوں گے بلکہ انہیں فائنل میچ میں بھی سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے کا موقع ملے گا۔ یہ معاہدہ بی بی ایل میں کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، کیونکہ اس سے پہلے کسی پاکستانی کرکٹر کو آسٹریلوی فرنچائز نے اس قدر اہمیت نہیں دی تھی۔

پاکستان اور دنیا بھر کے کرکٹ شائقین بابر اعظم کی اس نئی اننگز کو لے کر بے حد پرجوش ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی شمولیت کی خبریں جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہی ہیں، اور بی بی ایل 15 کے سیزن کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

یہ معاہدہ نہ صرف بابر اعظم کے کیریئر میں ایک نیا موڑ ثابت ہوگا بلکہ پاکستانی کرکٹ کو بھی عالمی سطح پر مزید پذیرائی دلانے میں مدد دے گا۔ اب سب کی نظریں اس پر مرکوز ہیں کہ آیا بابر اعظم اپنی بیٹنگ کی جادوگری سے بی بی ایل 15 میں کمال دکھا پاتے ہیں یا نہیں۔