
میجر لیگ کرکٹ (MLC) میں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی تیز رفتار گیندوں سے تہلکہ مچا دیا۔ سان فرانسسکو یونیکورنز کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے لاس اینجلس کے خلاف میچ میں 4 اہم وکٹیں حاصل کرتے ہوئے حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن درہم برہم کر دی۔
یاد رہے کہ حارث کی شانداربولنگ کے باعث لاس اینجلس کی ٹیم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور سان فرانسسکو نے ہدف با آسانی حاصل کر لیا۔ حارث رؤف کی لائن اور لینتھ کے ساتھ اسپیڈ نے مخالف بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیاجبکہ انہیں ہر گیند پر برابر خطرہ محسوس ہوتا رہا۔
یہ بھی پڑھیں:سابق آل راؤنڈر اظہر محمود نئے ہیڈ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار
واضح رہے کہ میچ کے بعد سوشل میڈیا پر حارث رؤف کی کارکردگی کے خوب چرچے ہوئے۔ پاکستانی کرکٹ شائقین نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ "یہی ہے ہمارا سپیڈ اسٹار!" کرکٹ ماہرین نے کہا کہ حارث رؤف کی موجودہ فارم اور رفتار نہ صرف ان کی خود اعتمادی بڑھا رہی ہے بلکہ میجر لیگ کرکٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی اہمیت بھی اجاگر ہو رہی ہے۔
مزید برآں حارث رؤف کی اس شاندار پرفارمنس نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ پاکستانی پیسرز دنیا بھر میں اپنی رفتار اور مہارت سے سبقت لے جا سکتے ہیں۔ اگر یہی فارم جاری رہی تو وہ جلد ہی دنیا کے سرفہرست بولرز میں شمار ہوں گے۔



