
لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے اس سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقی ٹیم نے 282 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے پہلی بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
A captain you couldn t outsmart this WTC cycle.
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) June 14, 2025
A leader who finally brought glory to 🇿🇦
Congratulations, Temba Bavuma ✨ pic.twitter.com/GwvvWvmUgb
میچ کے چوتھے روز جب کھیل کا آغاز ہوا تو جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے 69 رنز درکار تھے جبکہ اس کی 8 وکٹیں باقی تھیں۔ اوپنر ایڈن مارکرم اور کپتان ٹمبا باؤما نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی باؤلنگ اٹیک کو بے بس کر دیا۔ ایڈن مارکرم نے شاندار 136 رنز کی اننگز کھیلی، جو نہ صرف ٹیم کے لیے فتح کی بنیاد بنی بلکہ میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی ان کے نام ہوا۔
Joy. Jubilation. Dreams come true 🥹 pic.twitter.com/5ZBAigDt1x
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) June 14, 2025
یہ بھی پڑھیں: سابق آل راؤنڈر اظہر محمود نئے ہیڈ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار
دوسری جانب کپتان ٹمبا باؤما نے بھی ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور 66 رنز کی باری کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ دونوں بلے بازوں کی پارٹنرشپ نے آسٹریلوی باؤلرز کو کسی بھی موقع پر بازی پلٹنے نہیں دی۔
Legendary leader. Champion captain 🫡 pic.twitter.com/4tTtXON1gX
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) June 14, 2025
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور نیتھن لیون نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، لیکن کوئی بھی باؤلر جنوبی افریقی بلے بازوں پر دباؤ ڈالنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔
Glory for the Rainbow Nation! 🇿🇦🏆 pic.twitter.com/nsRj44guQz
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) June 14, 2025
یہ جیت جنوبی افریقہ کے لیے نہ صرف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فتح ہے بلکہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دینا عالمی کرکٹ میں ایک طاقتور پیغام بھی ہے۔ یہ میچ ایک نئی تاریخ رقم کر گیا ہے، کیونکہ جنوبی افریقہ نے پہلی مرتبہ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتی ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا یہ ٹائٹل اپنے نام کر چکا تھا، لیکن اس بار پروٹیز نے زبردست کھیل سے سب کو حیران کر دیا۔