ایشیا کپ بھارت سے دبئی منتقل ہونے کا امکان

فائل فوٹو
June, 12 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) رواں برس بھارت میں منعقد ہونے والا ایشیا کپ کا ایونٹ متحدہ عرب امارات منتقل ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد بھارت کے بجائے متحدہ عرب امارات میں ہوگا، ایشیا کپ ستمبر میں متحدہ عرب امارات منتقل کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی اس وقت بھارت کے پاس ہے ، تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان تین سالہ معاہدے کے مطابق میچز نیوٹرل وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کے انعقاد کے حوالے سے جلد کوئی فیصلہ متوقع ہے۔