محمد رضوان سے ون ڈے ٹیم کی کپتانی واپس لینے کا امکان
 قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان سے کپتانی واپسی لینے کا امکان ہے۔
فائل فوٹو
کراچی: (سنو نیوز) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان سے کپتانی واپسی لینے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے یا نہ ہٹانے سے متعلق فیصلہ آئندہ چند روز میں ہو جائے گا۔

بورڈ ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی ون ڈے ٹیم کے ہید کوچ مائیک ہیسن نے وائٹ بال ٹیم کے کپتان کی تبدیلی کے لئے صلاح مشورے شروع کردیئے ہیں،فیصلہ نئے کوچنگ سٹاف کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ون ڈے کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے سلمان علی آغا مضبوط امیدوار ہیں جو اس وقت ٹی 20 ٹیم کی کپتانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں تاہم ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی مشاورت سے کپتان اور وائس کپتان کا فیصلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 رینکنگ میں دھماکہ، محمد حارث نے بڑی چھلانگ لگا دی

واضح رہے کہ محمد رضوان کو گزشتہ برس نومبر میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا تاہم چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے بعد انہیں ٹی 20 کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا اور سلمان علی آغا کو ٹی 20 ٹیم کی کپتانی سونپی گئی تھی۔

یاد رہے کہ سابق کپتان بابر اعظم کے کپتانی سے مستعفی ہونے کے بعد ٹیم کی کمان محمد رضوان کے ہاتھوں میں دی گئی تھی۔