کرکٹ کے شائقین کیلئے بڑی خبر
Pakistan vs Bangladesh T20 tickets
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کلئے ٹکٹوں کی قیمتیں سستی رکھنے کا برا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والی پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹکٹیں کم قیمت پر دستیاب ہوگی، یہ میچز 28 مئی، 30 مئی، اور 1 جون کو کھیلے جائیں گے، تمام میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے۔ 

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ اس بار زیادہ سے زیادہ لوگ اسٹیڈیم کا رخ کریں، اس لیے تمام انکلوژرز کی قیمتیں عوامی دسترس میں رکھی گئی ہیں۔
ذہن نشیں رہے کہ عام انکلوژرز (حنیف محمد، عمران احمد، انضمام الحق، سعید احمد) کے ٹکٹ 200 روپے، فرسٹ کلاس انکلوژرز (عبدالحفیظ کاردار، عبدالقادر، جاوید میانداد، سرفراز نواز) کے ٹکٹ 300 روپے، پریمیم انکلوژرز (راجاز، سعید انور) کے ٹکٹ 400 روپے جبکہ وی آئی پی انکلوژرز (فضل محمود، عمران خان) 500 روپے میں دستیاب ہوں گیں۔
مزید یہ کہ زیادہ آرام دہ اور خاص تجربے کے شوقین افراد کیلئے وی وی آئی پی انکلوژرز (مجید خان، ظہیر عباس، وقار یونس، وسیم اکرم) اور گیلری ہاسپیٹیلٹی باکسز کی قیمت 2,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ٹکٹوں کی فروخت 25 مئی سے لاہور کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز (ڈیوس روڈ، گلبرگ) پر شروع ہو گی۔ ہر فرد شناختی کارڈ پر چار ٹکٹ حاصل کر سکتا ہے۔