
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 10 بحال، نئی تاریخوں کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، تاہم بورڈ کے قریبی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ تقریباً حتمی ہو چکا ہے اور جلد ہی اس کا باضابطہ اعلان بھی متوقع ہے۔ اگر سعود شکیل کو کپتان مقرر کیا جاتا ہے تو ان کے لیے یہ ایک بڑا موقع ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سخت امتحان بھی ہوگا، کیونکہ ٹیم کو مسلسل شکستوں کے بعد دوبارہ کامیابی کی راہ پر گامزن کرنا ایک مشکل ذمہ داری ہے۔
یہ ممکنہ تبدیلی صرف کپتانی تک محدود نہیں رہے گی، بلکہ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں بھی رد و بدل کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، سابق کپتان مصباح الحق سمیت چند دیگر سابق کرکٹرز کو مختلف کوچنگ عہدوں کے لیے زیر غور لایا جا رہا ہے، تاکہ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک نیا اور مؤثر نظام متعارف کرایا جا سکے۔