نوجوان پاکستانی کرکٹر میچ کے دوران انتقال کر گئے
 خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں جاری پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیلنج کپ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نوجوان اور باصلاحیت کرکٹر علیم خان میدان میں ہی زندگی کی بازی ہار گئے۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں جاری پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیلنج کپ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نوجوان اور باصلاحیت کرکٹر علیم خان میدان میں ہی زندگی کی بازی ہار گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ کے دوران علیم خان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، گراونڈ میں موجود ساتھی کھلاڑی اور عملہ فوری طور پر متحرک ہوا اور علیم کو قریبی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے، ڈاکٹروں کے مطابق ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

علیم خان ایک پرجوش اور محنتی نوجوان کرکٹر تھے جنہوں نے حال ہی میں ڈومیسٹک سطح پر اچھی کارکردگی دکھا کر کوچز اور سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی تھی، ان کی موت سے کرکٹ حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی نے نوجوان کرکٹر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علیم خان ایک ابھرتا ہوا سٹار تھا، ان کی اچانک موت پر پورا کرکٹ بورڈ سوگوار ہے اور ہم ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق علیم خان کی حالت خراب ہوتے ہی میچ فوری طور پر روک دیا گیا اور گراؤنڈ میں فضا سوگوار ہو گئی، کچھ کھلاڑی فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ کرکٹر علیم خان کا انتقال گزشتہ روز میچ کے دوران ہوا جس کے بعد رات گئے ان کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی، جنازے میں ساتھی کرکٹرز، اہل محلہ، کوچز، اہلِ علاقہ اور دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بعد ازاں انہیں ان کے آبائی علاقے بنوں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

مرحوم کے کوچ نے بتایا کہ علیم نہ صرف ایک باصلاحیت کھلاڑی تھا بلکہ وہ اخلاق، نظم و ضبط اور عاجزی کا پیکر بھی تھا، ان کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر بھی علیم خان کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے اور صارفین پی سی بی سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ نوجوان کھلاڑیوں کے طبی معائنے اور فٹنس ٹیسٹنگ کو میچ سے قبل لازم قرار دیا جائے تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 —
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.09 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,944 ▼ 3,510
Gold 22K Per Tola 394,116 ▼ 3,218
Gold 21K Per Tola 376,201 ▼ 3,072
Gold 18K Per Tola 322,458 ▼ 2,633
Silver Per Tola 6,270 ▼ 58
Platinum Per oz (USD) 1,705 ▼ 26.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں