ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کیلئے سودمند ثابت نہ ہوا، ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 169رنز کا ہدف دیا جو یونائیٹڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے آندرس گوس نے 45 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 80 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، صاحبزادہ فرحان 22، کولن منرو 45 جبکہ محمد نواز 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے مائیکل بریسویل، عبید شاہ اور کرس جورڈن نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنا سکی، ملتان سلطان کے عثمان خان 40 گیندوں پر 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
سلطانز کی جانب سے یاسر خان 29، کپتان محمد رضوان 36، مائیکل بریسویل 9 جبکہ افتخار احمد 10 رنز ہی بنا سکے، کرس جورڈن نے 6 جبکہ کامران غلام نے 13 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ریلےمیریڈتھ ، جیسن ہولڈر، محمد نواز اور کپتان شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔