
انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ان دنوں آئی پی ایل میں چنائی سپر کنگ کی نمائندگی کررہے ہیں ، چنائی سپر کنگ کے مستقل کپتان کی انجری کے باعث ان کی عدم موجودگی میں ٹیم کی کمان ایم ایس دھونی کے ہاتھوں میں ہے۔
حال ہی میں ایم ایس دھونی ایک پرموشنل ایونٹ میں شریک ہوئے جہاں میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے انہوں نے دلچسپ جواب دیئے۔
ایونٹ کے دوران میزبان نے ایم ایس دھونی سے سوال کیا کہ اپنے بارے کچھ ایسا بتائیں جسے سن کر آپ خود بھی حیران ہو گئے ہوں۔
ایم ایس دھونی نے جواب دیا کہ "میں روزانہ پانچ لٹر دودھ پیتا ہوں" جس پر میزبان نے بھی حیرانگی کا اظہار کیا حالانہ کہ میزبان کو معلوم تھا کہ اس افواہ میں صداقت نہیں ہو سکتی، اس پر ایم ایس دھونی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو ممکن ہو سکتا ہے کہ سارا دن میں میں ایک لٹر دودھ پی لوں لیکن اس سے چار لٹر زیادہ تو بہت زیادہ ہی ہو گیا۔
میزبان نے سابق بھارتی کپتان سے کہا اپنے بارے کوئی ایک اور افواہ بتائیں جس پر دھونی نے بتایا کہ میرے بارے میں مشہور تھا کہ جب میں بھارتی کپتان تھا تو واشنگ مشین میں لسی بناتا تھا حالانکہ میں لسی پیتا ہی نہیں نہ مجھے پسند ہے۔