پی ایس ایل 10: سنسنی خیز مقابلہ، زلمی کو کنگزکے ہاتھوں شکست
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے 11ویں میچ میں پشاور زلمی کی کراچی کنگز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
فوٹو بشکریہ فیس بک
کراچی: (سنو نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے گیارہویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی۔

 

پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 148 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے آخری اوور کی تیسری گیند پر حاصل کرلیا۔

 

کراچی کنگز کی جانب سے کپتان ڈیوڈ وارنر نے 60 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، جیمز وینس 11، سعد بیگ 9، عرفان خان 10اور محمد نبی 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، عباس آفریدی 2 جبکہ عامر جمال ایک رن سکور کر سکے۔

کنگز کے بیٹرز خوشدل شاہ 23 جبکہ حسن علی 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، یوں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 148 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے 3، علی رضا نے 2 جبکہ الزاری جوزف اور عارف یعقوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے، بابر اعظم 46 رنز بناکر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔

پشاور زلمی کے محمد حارث 28، حسین طلعت 18 رنز بناسکے ، زلمی کے 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے، صائم ایوب 4، ٹام کوہلر 7، مچل اوون 5، عبدالصمد اور لیوک ووڈ 2،2 رنز بنا کر چلتے بنے، الزاری جوزف 24 جبکہ عارف یعقوب ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی اور خوشدل شاہ نے 3،3 جبکہ عامر جمال اور میر حمزہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔