نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرا ون ڈے، پاکستان ٹیم کو دھچکا
نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے سے قبل پاکستانی بیٹنگ لائن کو دھچکا لگ گیا
نوجوان بلے باز عثمان خان ہیمسٹرنگ انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے/ فائل فوٹو
آکلینڈ: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے سے قبل پاکستانی بیٹنگ لائن کو دھچکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نوجوان بلے باز عثمان خان ہیمسٹرنگ انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف 2 اپریل کو ہونے والے دوسرے ون ڈے سے باہر ہوگئے ہیں۔

29 سالہ نوجوان نیپئر کے میک لین پارک میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے دوران فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ ایم آر آئی اسکین کی رپورٹ کے بعد وہ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوئے۔

یاد رہے پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے کے افتتاحی میچ میں 73 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کی جانب سے قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم 78 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ سلمان علی آغا کی ففٹی بھی ٹیم کے کام نہ آئی، نیوزی لینڈ کے نیتھن اسمتھ نے 4 وکٹیں لے کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔