پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے ہرا دیا
نیوزی لینڈ نے 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی
نیوزی لینڈ کے بلے باز پاکستان کے خلاف پہلے میچ میں سنچری سکور کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں/ فوٹو کرک انفو
نیپئر: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ نے 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

نیپئر: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ نے 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

نیوزی لینڈ کے پاکستان کو جیت کے لئے 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 271 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔ عثمان خان 39 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، عبداللہ شفیق 36 اور محمد رضوان 30 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم اور سلمان علی آغا نے بہترین شراکت داری قائم کی مگر ٹیم کو کامیابی نہ دلاوا سکے۔

بابر اعظم 78 اور سلمان علی آغا 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔ عرفان خان اور نسیم کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہوگئے۔ حارث رؤف اور عاکف جاوید ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

تین میچوں کی سیریز کے آغاز پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، میچ کے شروع میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی اور 50 رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔

میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 344 رنز بنائے، ول ینگ 1، نک کیلی 15 اور ہینری نکلز 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مارک چیپمین 132 اور ڈیرل مچل 76 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈیبیو کرنے والے محمدعباس نے 24 گیندوں پر نصف سنچری بنائی، پاکستان کی طرف سے عرفان خان نے 3 ، حارث رؤف اور عاکف جاوید نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

 

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-4 سے شکست دی تھی۔