پی ایس ایل 10: ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا گیا
پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا ۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا ۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز 3 اپریل سےہوگا، پی ایس ایل میچز کے ٹکٹس جمعرات کو شائقین کرکٹ کیلئے سہ پہر 3 بجے آن لائن دستیاب ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ فزیکل ٹکٹ 7 اپریل سے ملک بھر میں نجی کوریئر سینٹرز سے حاصل کیے جا سکیں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچز کیلئے عام ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 650 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ پی ایس ایل کے افتتاحی میچ کے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار روپے سے ساڑھے 8 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے میچز ملک کے چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل مقابلہ 18 مئی کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 10 کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا جوڑ دو بار ٹائٹل اپنے نام کرنے والی ٹیم لاہور قلندر سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پڑے گا۔