
قومی ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پشاور ریجن کی نمائندگی کرنیوالے بلے باز صاحبزادہ فرحان نے ایبٹ آباد ریجن کے خلاف 58 گیندوں پر 6 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے سنچری جڑ دی۔
صاحبزادہ فرحان نے ایبٹ آباد ریجن کیخلاف میچ میں 72 گیندوں پر 148 رنز سکور کیے، ان کی اننگ میں 12 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے اور ان کا سٹرائیک ریٹ 205 سے زائد رہا۔
اس جارحانہ اننگز کے ساتھ صاحبزادہ فرحان کے نیشنل ٹی 20 کپ کی 6 اننگز میں 588 رنز مکمل ہو گئے، یوں صاحبزادہ فرحان نے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز کا پہاڑ کھڑا کے نیا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حسن نواز نے سب سے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ صاحبزاد فرحان کے پاس ہی تھا، انہوں نے نیشنل ٹی 20 کپ کے گزشتہ سیزن میں 12 اننگز میں 492 رنز سکور کیے تھے۔
یہ بھی واضح رہے کہ صاحبزادہ فرحان نے ایک ٹی 20 ٹورنامنٹ کے ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز کا فخر زمان کا قومی ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے، فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں 13 اننگز میں 588 رنز بنائے تھے۔