صدقہ فطر کم ازکم 240 روپے فی کس: چیئرمین شرعی بورڈ

پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی نے کہا ہے کہ اس سال کے لیے صدقہ فطر اور ایک روزہ کا فدیہ گندم سے فی کس 240 روپے ہے/ فائل فوٹو
March, 20 2025
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی نے کہا ہے کہ اس سال کے لیے صدقہ فطر اور ایک روزہ کا فدیہ گندم سے فی کس 240 روپے ہے۔
چیئرمین شرعی بورڈ پاکستان اور پرنسپل جامعہ اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی نے کہا ہے کہ جو سے 700 روپے، کھجور سے 2400 روپے اور کشمش سے 6000 روپے ہے۔ پورے ماہ رمضان کے روزے کا فدیہ گندم سے 7200 روپے، جو سے 21000 کھجور سے 72000 اور کشمش سے 180000 روپے ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ مقدار کم ازکم ہے، صاحب ثروت اور مال دار حضرات اپنی استطاعت کے مطابق اس میں اضافہ کرکے ادا کریں۔
ضرور پڑھیں

مقبوضہ کشمیر: سیاحوں پر حملہ، بھارتی میڈیا کا حسب روایت پاکستان مخالف پراپیگنڈا
April, 22 2025

غزہ کے مظلوموں کی پکار: کیا برصغیر کا مسلمان جاگے گا؟
April, 22 2025

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025

متحدہ عرب امارات کی ویزہ پالیسی میں تبدیلی کا نیا ہدایت نامہ جاری
April, 8 2025