حسن نواز نے سب سے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا
Hassan Nawaz Record
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنر حسن نواز نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز کے پانچویں میچ میں ایک انوکھا اور ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنر حسن نواز نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کے پانچویں میچ  صفر پر آؤٹ ہو کر ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ویلنگٹن میں کھیلے گئے اس میچ میں حسن نواز نے ایک ہی سیریز میں تیسری بار صفر پر پویلین واپس لوٹ کر ایک منفرد اور منفی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

واضح رہے کہ حسن نواز نے 16 مارچ کو نیوزی لینڈ کیخلاف اپنے ٹی 20 کیریئر کا آغاز کیا تھا، تاہم اپنے ڈیبیو میچ میں وہ صفر پر آؤٹ ہوئے، دوسرے ٹی20 میچ میں بھی یہی صورتحال دیکھنے کو ملی، جب وہ ایک مرتبہ پھر صفر پر پویلین واپس گئے۔ تاہم تیسرے میچ میں حسن نواز نے سنچری جڑ کر سب کو حیران کن طور پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ دکھایا، لیکن چوتھے میچ میں ایک اور صفر پر آؤٹ ہو گئے۔

سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں بھی وہ صفر پر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد انہوں نے ایک سیریز میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی اوپنر کا اعزاز حاصل کیا۔

پاکستانی اوپنرز میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں حسن نواز کا نمبر سب سے اوپر ہے:

  3 بار - حسن نواز (5 اننگز)

  2 بار - شاہ زیب حسن (2 اننگز)

  2 بار - محمد حفیظ (3 اننگز)

   بار - محمد رضوان (4 اننگز) 2