
چیف ایگزیکٹو پی ایس ایل نے کہا کہ پی ایس ایل کا آغاز ایسے وقت ہوا تھا جب پاکستان میں کرکٹ نہیں ہو رہی تھی، جسے واپس ملک میں لانا چیلنج تھا، اب جب ہم اس میں کامیاب ہوچکے ہیں تو ہمارا اگلا ہدف ان چار شہروں (لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان) کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی میچز کروانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا، راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی میچ سمیت 11 میچ ہوں گے جب کہ قذافی اسٹیڈیم 18 مئی کو فائنل سمیت 13 میچوں کی میزبانی کرے گا، کراچی اور ملتان پی ایس ایل کے پانچ پانچ میچوں کی میزبانی کریں گے، پی ایس ایل کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔