بھارتی کپتان روہت شرما کا ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑا اعلان
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے چیمپیئنزٹرافی 2025 جیتنے کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما /فائل فوٹو
دبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے چیمپیئنزٹرافی 2025 جیتنے کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ جیتنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق گفتگو کی اور بتایا کہ انہوں نے تاحال اپنے مستقبل سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

روہت شرما کا بتانا تھا کہ میرا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، اس حوالے سے چلنے والی خبریں افواہیں تھیں جن کی آج آپ کے سامنے تردید کر رہا ہوں تاکہ آگے افواہیں ختم ہوں، مستقبل کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، جو چل رہا ہے چلے گا، بھارت کی نمائندگی جاری رکھوں گا اور ہر پوزیشن پر اپنے ملک کیلئے کھیلنے کو بھی تیار ہوں۔

یاد رہے کہ روہت شرما سے متعلق خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ ورلڈکپ 2027 سے قبل ہی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیں گے۔ انڈین میڈیا دعویٰ کر رہا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی نظریں اس وقت اگلی ٹیسٹ چیمپیئن شپ اور 2027 کے ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں اور بورڈ چاہتا ہے کوئی ایسا کپتان مقرر کیا جائے جو ان اہم ایونٹس میں ٹیم کی بہتر انداز میں نمائندگی کرسکتا ہو۔

واضح رہے کہ روہت شرما نے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 83 بالز میں 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.09 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.15 ▼ 0.25
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.17 ▼ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.77 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 453,648 ▼ 505
Gold 22K Per Tola 415,844 ▼ 463
Gold 21K Per Tola 396,942 ▼ 442
Gold 18K Per Tola 340,236 ▼ 379
Silver Per Tola 7,008 ▲ 75
Platinum Per oz (USD) 1,843 ▲ 25.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.12 ▼ 1.93
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں