
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 325 رنز بنائے، افغان اوپنر ابراہیم زدران نے 146 گیندوں پر 177 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 6 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔
ابراہیم زدران چیمپئنز ٹرافی میں سنچری بنانے والے پہلے افغان بلے باز بن گئے جبکہ انہوں نے انگلش بلے باز بن ڈکٹ سے چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ سکور بنانے کا اعزاز بھی چھین لیا۔
افغانستان کی جانب سے کپتان عظمت اللہ عمرزئی نے 41 ، کپتان حشمت اللہ شاہدی اور محمد نبی نے 40،40 رنز بنائے، رحمان اللہ گرباز 6، صدیق اللہ اور رحمت شاہ4،4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ گلبدین نائب اور راشد خان ایک، ایک سکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 3اور لیونگ سٹون نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اوورٹن اور عادل رشید نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔