بابر اعظم کی منگنی سے متعلق عمر اکمل کا انکشاف
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز اور کزن عمر اکمل نے قومی ٹیم کی مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی منگنی سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز اور کزن عمر اکمل نے قومی ٹیم کی مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی منگنی سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کر دیا۔

پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر اور بابر اعظم کے کزن عمر اکمل نے ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ بابر اعظم کو ایک سے دو سریز میں آرام دینا چاہیے البتہ انہیں بالکل ہی ٹیم سے باہر نہیں کر دینا چاہیے، کیونکہ ویرات کوہلی بھی ایک سال سے رنز نہیں بنا رہے تھے مگر بھارتی بورڈ نے انہیں ٹیم سے نہیں نکالا، میرے خیال سے بابر اعظم کو اب آرام دینا چاہیے۔

عمر اکمل نے بابر اعظم کی شادی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میرے علم کے مطابق قومی بلے باز کی بات پکی ہوگئی ہے، میرا کزن ہے مجھے پتہ ہے، اگر شادی کرنی ہے تو شادی کرو، پی سی بی کو بھی چاہیے کو بابر اعظم کو ایک سیریز میں آرام دے اور پھر اگلی سیریز واپس لے کر آئے، اسی طرح ان کی فارم واپس آئے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بابر اعظم پاکستان کا برینڈ بن چکا ہے، اب ہم انہیں بالکل بھی ٹیم سے سائیڈ لائن نہیں کرسکتے۔ بطور کرکٹر بابر اعظم کو بہت سپورٹ کیا، سینئر کھلاڑی بابر اعظم کو بہت سی مفید ٹپس دی تھیں۔