چیمپئنز ٹرافی: بنگلا دیش کا نیوزی لینڈ کو 237رنز کا ہدف
Bangladesh Target
فوٹو بشکریہ کرکٹ ویب سائٹ
راولپنڈی: (سنو نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں بنگلا دیش نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 237 رنز کا ہدف دے دیا۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

بنگلا دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے، بنگال ٹائیگرز کی جانب سے کپتان نجم الحسن شنٹو 77 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ جاکر علی نے 55 رنز کی اننگ کھیلی۔

تنزید حسن نے 24، مہدی حسن مرتضیٰ نے 13، توحید ہریدوئے نے 7، مشفیق الرحیم نے اور محمد اللہ نے 4 اور راشد حسین نے 26 رنز سکور کیے جبکہ تسکین احمد 20 گیندوں پر 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بلیک کیپس کی جانب سے بریس ویل نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا ، ول اورک نے 2 جبکہ میٹ ہینری اور کیل جیمی سن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔