چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ کا آسٹریلیا کو 352 رنز کا بڑا ہدف
England vs Australia
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 352 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ اور فل سالٹ نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم دوسرے ہی اوور میں ایلکس کیری کے شاندار کیچ نے فل سالٹ کو پویلین واپس بھیج دیا۔ چھٹے اوور میں جیمی اسمتھ بھی 15 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 43 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد، بین ڈکٹ اور جو روٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔

بین ڈکٹ نے شاندار 165 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 3 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے۔ جو روٹ 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ جوز بٹلر 23، جوفرا آرچر 21، لیام لیونگسٹن 14، جیمی اسمتھ 15، فل سالٹ 10، برائیڈن کارس 8 اور ہیری ببروک 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دوسری جانب آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈوارشس نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایڈم زمپا، مارنس لبوشین نے 2،2 اور گلین میکسویل نے ایک وکٹ لی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی شاندار کارکردگی نے 352 رنز کا ہدف سیٹ کیا ہے، جو آسٹریلیا کیلئے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔