چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کا پلڑا بھاری یا بھارت کا؟
Champions Trophy 2025
Champions Trophy 2025
لاہور:(تحریری: شانزہ راصف محمود) چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز ہو چکا ہے، تمام میچز کراچی ، روالپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان آنے سے منع کر دیا اور اس کی معقول وجہ بھی نہیں بتائی ، تاہم بھارت اور پاکستان کا سب سے بڑا ٹاکرا 23 فروری کو دوبئی میں ہونے جارہا ہے ، جہاں ایک دفعہ پھر  پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے، لیکن اس میچ سے قبل کرکٹ بورڈ آف پاکستان نے ایک مرتبہ پھر بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی اسٹیڈیم میں بھارت کے پرچم کو بھی جگہ دے دی ۔

پاکستان اور بھارت ماضی میں 5 مرتبہ  چیمپئنز ٹرافی میں ایک دوسرے کے مقابل آچکے ہیں ، جس میں اب تک کا پاکستان کا پلڑا بھاری ہے ، تاہم حال میں دبئی میں کھیلے جانے والا میچ بتائے گا کہ آیا پاکستان کا پلڑا بھاری رہتا ہے یا نہیں ؟

2004ء میں برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بھارت 3 وکٹوں سے شکست دی ، 2009ء میں سنچورین میں کھیلے جانے والے میچ میں 54 رنز سے فتح حاصل کی ، جبکہ 2013ء میں کھیلے گئے میچ میں جو کہ برمنگھم میں ہوا تھا ، اس میچ میں بھارت نے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔

مزید ایک دفعہ پھر 2017ء جب برمنگھم میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہوا تو پاکستان کو شکست حاصل ہوئی اور بھارت کا پلڑا بھاری رہا،  تاہم 2017ء میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز سے شکست دی اور ٹورنامنٹ جیت لیا ۔

ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستانی ٹیم کی حالیہ کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ جیسی بڑی ٹیموں کے خلاف فتوحات پاکستان کی صلاحیتوں کا مظہر ہے ۔

نیز محمد عامر نے کہا کہ  بھارت پر پاکستان کا پلڑا بھاری رہے گا ۔