دولہا اپنی بارات چھوڑ کر میچ دیکھنے پہنچ گیا
Champions Trophy 2025
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) ایک منفرد اور دلچسپ واقعہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دیکھنے میں ملا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے دولہے نے اپنی بارات چھوڑ کر چیمپئنز ٹرافی 2025 کا میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم میں پہنچ گیا۔

واضھ رہے کہ اس  میچ میں پاکستان نہیں بلکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِمقابل ہیں۔

دولہے کے اس انوکھے عمل نے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کو حیران کن حد تک محظوظ کر دیا۔

جب رپورٹر نے دولہا سے اس کے اس غیر متوقع فیصلے کے بارے میں سوال کیا تو اس کا جواب تھا کہ اتنے سالوں بعد انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں آئی ہے، کرکٹ پہلے اور شادی بعد میں ہے۔

دولہا نے مزید کہا کہ اگر دلہن ناراض ہوتی ہے تو ہوتی رہے، مگر ایک انٹرنیشنل ٹیم کو خوش آمدید کہنا زیادہ ضروری ہے۔

اس جواب نے نہ صرف سٹیڈیم میں موجود لوگوں کو ہنسا دیا بلکہ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگیا۔ کرکٹ کے شائقین نے اس دولہے کی کرکٹ سے محبت اور جذبے کی تعریف کی اور کہا کہ اس کی کرکٹ کیلئے محبت واقعی قابلِ ستائش ہے۔

خیلا رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا چوتھا میچ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہو رہا ہے، جس میں دونوں ٹیمیں جیت کیلئے پوری شدت سے میدان میں ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کا جوش و خروش عروج پر ہے اور یہ واقعہ اس میچ کی یادگار لمحوں میں شامل ہو چکا ہے۔

دولہے کا یہ دلچسپ کارنامہ کرکٹ کی محبت اور جذبے کی ایک شاندار مثال بن گیا ہے۔