چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ اور آسٹریلیا کے میچ میں امپائر کی طبیعت خراب
Umpire Health Issue Chris Gaffaney
فائل فوٹو
لاہور:( ویب ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنزٹرافی ایونٹ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران امپائر کرس گیفنی کی طبیعت بگڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں، تاہم اس میچ کے دوران ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جب امپائر کرس گیفنی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔

میچ کے دوران جب کرس گیفنی کی طبیعت ناساز ہوئی، تو انہوں نے گراؤنڈ سے باہر جانے کا فیصلہ کیا۔

ان کی حالت بگڑتے ہی آئی سی سی کی جانب سے فوری طور پر ایک متبادل امپائر کی تقرری کی گئی۔اب اس میچ کی امپائرنگ کا اہم کردار پاکستان کے معروف امپائر احسن رضا کے حوالے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ احسن رضا کے ساتھ دوسرے آن فیلڈ امپائر جوئیل ولسن ہیں، جبکہ میچ کے چوتھے امپائر کے فرائض راشد ریاض انجام دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ کرس گیفنی کی اچانک طبیعت کی خرابی نے میچ کے دوران ایک غیر متوقع صورتحال پیدا کی، لیکن آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے فوری ردعمل دکھایا اور میچ کی سموچ کو بخوبی جاری رکھا۔

امید کی جارہی ہے کہ کرس گیفنی جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ اپنی ذمہ داریوں کی طرف واپس لوٹ آئیں گے۔