چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ سے قبل بارش کا امکان؟

چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے/ فائل فوٹو
February, 22 2025
دبئی: (ویب ڈیسک ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ سے قبل بارش کی قیاس آرئیاں جا ری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں بروز منگل 18 فروری کو بارش ہوئی، جس نے جمعرات کو بھارت اور بنگلا دیش کے میچ پر بھی خدشات بڑھا دیے تھے۔ متحدہ عرب امارات کے بلند ترین پہاڑ جبل جیس، راس الخیمہ میں بارش اور اولے پڑے لیکن اس کا اثر بنگلا دیش بھارت کے میچ پر نہیں ہوا۔
البتہ متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کے باعث رک سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات اور پیر کی صبح جزوی طور پر ابر آلود موسم اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
ماہرین موسمیات کا خیال ہے کہ اگر دبئی میں بارش ہوئی تو بہت کم وقت کیلئے بادل برسے گا جس سے میچ متاثر ہونے کا امکان کم ہے۔ دبئی میں اتوار کے روز دن کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ اور رات کا درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
ضرور پڑھیں