آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹس کہاں سے لے سکتے ہیں؟
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا آج سے آغاز ہوگیا
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025/ فائل فوٹو
کراچی: (سنو نیوز) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا آج سے آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹ نجی کوریئر کمپنی کے مقرر کردہ آئوٹ لیٹس پر دستیاب ہونگے۔ کراچی کے 6 اضلاع میں 26 مقامات پر آج چار بجے ٹکٹس فروخت ہونگے۔ کراچی میں چیمپیئنز ٹرافی کے تین میچز کھیلے جائینگے۔

نیشنل اسٹیڈیم کے میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں 1 ہزار سے 25 ہزار روپے مقرر ہے۔ کراچی میں 19 فروری کو میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ پہلے میچ کیلئے جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ 2 ہزار روپے میں فروخت ہوگا۔

فرسٹ کلاس انکلوژرز 4 ہزار اور پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹس 7 ہزار میں فروخت ہونگے۔ وی آئی پی انکلوژرز 12 ہزار، وی وی آئی پی 20 ہزار اور گیلری کا ٹکٹ 25 ہزار میں فروخت ہوگا۔

کراچی میں دوسرے اور تیسرے میچز کے ٹکٹس کی قیمت 1 ہزار سے 18 ہزار تک مقرر ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں 21 فروری کو جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ یکم مارچ کو جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ چیمپئنز ٹرافی کے میچز 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔