
تفصیلات کے مطابق پاکستانی معروف بلے باز محمد حارث بی پی ایل کھیلنے کے بعد بنگلہ دیش میں پھنس گئے ہیں،کیونکہ ان کی ٹیم دربار راجشاہی نے ابھی تک کھلاڑیوں کو گھر واپس جانے کیلئے ٹکٹ ہی فراہم نہیں کیے۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو تاحال معاوضے بھی ادا نہیں کیے گئے، جس کی وجہ سے انہیں واپسی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب محمد حارث نے اس صورتحال سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آگاہ کر دیا ہے، جس کے بعد پی سی بی نے فوری طور پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ اور محمد حارث کے ساتھ رابطہ شروع کر دیا ہے۔
محمد حارث کو آج اسلام آباد واپس جانے کی کوشش کی جارہی ہے اور پی سی بی نے اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو پہلے فراہم کیے گئے ریٹرن ٹکٹ ٹریول ایجنٹ نے عدم ادائیگی کی وجہ سے کینسل کر دیے ہیں،جبکہ ٹرانسپورٹر کو بھی رقم کی عدم ادائیگی پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے،جس کیوجہ سے کچھ کھلاڑیوں کے کٹ بیگ بھی ٹیم بس کے مالکان نے ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے روک لیے ہیں۔
واضح رہے کہ پی سی بی اس معاملے کو جلد حل کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہا ہے تاکہ محمد حارث کو جلد پاکستان واپس پہنچایا جا سکے۔