بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں فکسنگ اسکینڈل
 BPL 2025 Match-Fixing Scandal
فائل فوٹو
ڈھاکہ:(ویب ڈیسک)بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2025 میں کم از کم 8 میچز فکسنگ کی زد میں آنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے ان میچز میں گڑبڑ کے شواہد محسوس کیے ہیں، جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذرائع اور میڈیا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق مقامی میڈیا نے ایسی دستاویزات دیکھیں ہیں جن میں 10 مختلف پلیئرز اور 4 فرنچائزز پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

واضھ رہے کہ ان مشتبہ پلیئرز میں 6 کھلاڑی ایسے ہیں جو بنگلہ دیشی نیشنل ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں، جبکہ 2 نئے اور 2 غیر ملکی کھلاڑی بھی حکام کے ریڈار پر ہیں۔

حکام نے ان مشتبہ میچز کی فہرست بھی شائع کی ہے، جن میں بولرز نے لگا تار 3 وائیڈز اور بڑی نوبالز کی ہیں، جب کہ درمیانی اوورز میں سست بیٹنگ کو بھی نوٹ کیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن یونٹ (اے سی یو) کے حکام نے اس صورتحال کا نوٹس لیا ہے اور فکسنگ کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں اس فکسنگ اسکینڈل کی خبروں نے کرکٹ کے شائقین میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے،جس کے بعد مختلفد سوالوں نے جنم لینا شروع کر دیا ہے،تاہم اس پر تحقیقات جاری ہیں۔