تمیم اقبال کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال نے اچانک انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال/ فائل فوٹو
ڈھاکا: (ویب ڈیسک ) بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال نے اچانک انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

تمیم اقبال نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پوسٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ کافی عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور رہا اور اب یہ میرے انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام ہے، اس حوالے سے کافی عرصے سے سوچ رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی جیسا بڑا ایونٹ قریب ہے تو میں اپنے آپ کو ڈسکس نہیں کروانا چاہتا، ریٹائرمنٹ یا کھیلنے کا فیصلہ کسی بھی ایتھلیٹ یا کرکٹر کا ذاتی ہوتا ہے، سلیکشن کمیٹی نے بھی میری سلیکشن کے حوالے سے مجھ سے پوچھا مگر میں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا تھا، ان تمام افراد کا مجھے اتنا اہم سمجھنے پر شکریہ۔

35 سالہ تمیم اقبال نے دوسری مرتبہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے پہلی مرتبہ 2023ء میں انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، تاہم ایک ہی دن بعد اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

خیال رہے تمیم اقبال نے بنگلادیش کی طرف سے 70 ٹیسٹ میں 5134، ایک روز 243 میچز میں 8357 اور 78 ٹی 20 مقابلوں میں 1758 رنز اسکور کیے ہیں۔ انہوں نے 2008ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا جبکہ 2007ء میں ایک روزہ اور ٹی 20 کرکٹ کا آغاز کر دیا تھا۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.20 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.75 ▲ 0.17
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.30 ▲ 0.38
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.86 ▲ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 ▲ 0.10
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 443,326 ▼ 2,656
Gold 22K Per Tola 406,382 ▼ 2,435
Gold 21K Per Tola 387,910 ▼ 2,324
Gold 18K Per Tola 332,494 ▼ 1,992
Silver Per Tola 6,617 ▼ 61
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▼ 0.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.30 ▲ 2.02
Diesel HSD Per Litre 277.19 ▼ 27.59
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 ▼ 25.46
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں