بھارتی بلے باز میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا
A player died of a heart attack while playing a cricket match in the Indian city of Pune.
ممبئی:(ویب ڈیسک)بھارتی شہر پونے میں کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے ایک کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو گروارے  سٹیڈیم میں میچ کھیلتے ہوئے 35 سالہ کھلاڑی کو اچانک ہارٹ اٹیک ہوا جس کے باعث اس کی موت واقع ہو گئی۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ 35 سالہ عمران پٹیل نامی بلے باز جب اننگز کی شروعات کرنے کیلئے گراؤنڈ میں پہنچے،جس کے تھوڑی دیر بعد انہوں نے سینے اور ہاتھ میں درد دردت کی شدت محسوس کی اور انتظامیہ کو آگاہ کیا۔

بلے باز نے مزید انتظار کرنے کے بعد ایمپائر کو دوبارہ سے اپنی حالت کے بارے میں آگاہ کیا،جس کے بعد انہیں پویلین میں جانے کی اجازت دے دی گئی،لیکن واپس جاتے ہوئے وہ گراؤنڈ میں ہی گر گئے۔

میدان میں موجود تمام کھلاڑی یہ افسوسناک صورتحاک دیکھ کر فوراً عمران پٹیل کی جانب دوڑ پڑے اور انہیں ایمرجنسی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق  بہت سے لوگوں کیلئے یہ حیران کُن اور ناقبالِ یقین بات تھی کیونکہ عمران پٹیل کی صحت بہت اچھی تھی،وہ جسمانی طور پر بھی تندرست تھے،اس کے باوجود وہ ہارٹ اٹیک کا شکار ہوگئے اور جانبر نہ ہو سکے۔

مقامی میڈیا کے مطابق عمران پٹیل کے سوگوار میں ان کی بیوی اور 3 بیٹیاں شامل ہیں، سب سے چھوٹی بیٹی ابھی محض 4 ماہ کی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں سال ستمبر میں حبیب شیخ نامی کرکٹر کی بھی پونے میں میچ کھیلتے ہوئے اسی طرح موت کا شکار ہوگئے تھے،وہ ذیابیطس کے مریض بھی تھے۔

  

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.24 ▲ 0.08
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.80 ▼ 2.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.82 ▼ 1.84
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.81 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 434,798 ▲ 6,541
Gold 22K Per Tola 398,565 ▲ 5,996
Gold 21K Per Tola 380,448 ▲ 5,724
Gold 18K Per Tola 326,098 ▲ 4,906
Silver Per Tola 6,384 ▲ 85
Platinum Per oz (USD) 1,714 ▼ 0.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 387.40 ▼ 0.14
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں