انگلش کرکٹرز پر پی ایس ایل میں شرکت پر پابندی
Pakistan Super League (PSL), Indian Premier League (IPL), ECB ban on franchise leagues
لندن:(ویب ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اپنے کھلاڑیوں پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سمیت دیگر فرنچائز کرکٹ لیگز میں شرکت پر پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کھلاڑیوں کو بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل سمیت سیگر کرکٹ لیگ کھیلنے سے روک دیا گیا ہے،تاہم انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) اس پابندی سے مستثنیٰ ہے۔

دی ٹیلی گراف کی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق ای سی بی نے یہ اقدام اپنے ڈومیسٹک سیزن کے دوران کھلاڑیوں کے دیگر لیگز میں شرکت کو محدود کرنے کیلئے اٹھایا ہے۔اس کا مقصد کھلاڑیوں کی کارکردگی کو برقرار رکھنا اور انہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں مکمل طور پر مصروف رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ اس فیصلے سے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو ایک بحران کا سامنا ہو سکتا ہے کیونکہ متعدد کھلاڑیوں نے فرنچائز لیگز میں شرکت کیلئے اپنے ریڈ بال کیرئیر کو متاثر کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں ای سی بی نے اپنے کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران فرنچائز لیگز کیلئے این او سی (نول اگزیبٹ کیا) جاری نہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

ذہن نشین رہے کہ ای سی بی کی اس پابندی سے اگلے سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 اور چیمپئنز ٹرافی کے دوران مشکلات بڑھنے کا امکان ہے، کیونکہ انگلینڈ کے کئی اہم کرکٹرز نے پی ایس ایل کھیلنے کیلئے اپنی ڈومیسٹک کرکٹ چھوڑنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطہ کرنے اور اپنی لیگ میں انگلش کھلاڑیوں کی شرکت کو ممکن بنانے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں تاکہ پی ایس ایل کی ساکھ کو بہتر بنایا جا سکے۔