ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی حکمرانی

November, 13 2024
دبئی:(ویب ڈیسک)آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی20 کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں میں سرِفہرست مقام حاصل کیا ہے۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی سے درجہ بندی میں اپنی برتری ثابت کی۔
شاہین شاہ آفریدی ون ڈےباؤلنگ میں نمبر ون پوزیشن پر:
پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی ون ڈے باؤلرز کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔
دورہ آسٹریلیا میں ان کی شاندار کارکردگی کے بعد انہوں نے 696 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔
حارث رؤف اور نسیم شاہ کی باؤلنگ رینکنگ میں بہتری:
ون ڈے سیریز میں کامیابی کے دوران حارث رؤف نے 10 وکٹیں لے کر اپنی رینکنگ کو بہتر کیا اور اب وہ 13ویں پوزیشن پر ہیں۔
نسیم شاہ نے بھی اپنی کارکردگی میں بہتری کی بدولت 55ویں نمبر پر جگہ بنا لی ہے۔
بیٹنگ میں بابر اعظم بدستور نمبر ون:
آئی سی سی کی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ فخر زمان 11ویں نمبر پر، امام الحق 15ویں نمبر پر، اور کپتان محمد رضوان 23ویں نمبر پر ہیں۔
ٹی20 بیٹنگ رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا نمایاں مقام:
ٹی20 بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم اور محمد رضوان بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔
انگلینڈ کے فل سالٹ اور بھارت کے سوریا کمار یادو نے پہلے اور دوسرے نمبر پر اپنی پوزیشن مستحکم کر رکھی ہے۔
ٹی20 باؤلنگ رینکنگ میں سری لنکن اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کا راج:
ٹی20 باؤلنگ رینکنگ میں اس وقت سری لنکن اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی سرِفہرست ہیں۔
واننڈو ہاسارنگا اور مہیش تیکشانا بالترتیب پہلے اور تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین دوسرے نمبر پر ہیں۔