بلیو ورلڈ سٹی ہاکی چیمپئن شپ: آرمی، نیوی، پنجاب ریڈ اور کسٹمز سیمی فائنل میں
October, 8 2024
لاہور:(ویب ڈیسک)بلیو ورلڈ سٹی 37ویں قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مقابلے دلچسپ اور سنسنی خیز لمحات کے ساتھ مکمل ہوگئے، جس میں آرمی، نیوی، پنجاب ریڈ اور کسٹمز کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
پہلے کوارٹرز فائنل میں نیوی نے واپڈا کو 3-4 کے سخت مقابلے میں شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے جگہ بنائی۔ نیوی کی جانب سے محمد وسیم نے دو گول کیے جبکہ بشارت علی اور ولید اشرف نے ایک ایک گول کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ واپڈا کے عامر سہیل، محمد حسن اور حنان نے ایک ایک گول کیا لیکن اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے میں ناکام رہے۔
دوسرے کوارٹرز فائنل میں آرمی نے پولیس کو با آسانی 0-3 سے شکست دی۔ آرمی کی جانب سے سعود امجد نے دو اور محمد اویس نے ایک گول کیا۔
تیسرے کوارٹرز فائنل میں پنجاب ریڈ نے پنجاب بلیو کو یکطرفہ مقابلے میں 0-5 سے شکست دی۔ عبیداللہ اعوان نے دو، جبکہ مبشر، عزیر اور عدیل افضل نے ایک ایک گول کر کے پنجاب ریڈ کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔
چوتھے کوارٹرز فائنل میں کسٹمز نے خیبر پختونخواہ کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 3-4 سے کامیابی حاصل کی۔ کسٹمز کی جانب سے بلال اسلم نے دو، جبکہ محمد عماد اور سمیع اللہ نے ایک ایک گول کیا۔
چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 4 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے، جہاں چار بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدِمقابل ہوں گی۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025