ثانیہ مرزا سے شادی؟ محمد شامی نے خاموشی توڑ دی
Image
ممبئی:(ویب ڈیسک)انڈین باؤلر محمد شامی نےسابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کیساتھ شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ "اگر آپ میں ہمت ہے تو..."
 
تفصیل کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد شامی نے آخرکار ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ اپنی شادی کی افواہوں پر بات کی ہے۔ 
 
کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹس نے یہ افواہیں پھیلائیں کہ شامی اور ثانیہ شادی کرنے والے ہیں اور ان کی فیک تصاویر بھی آن لائن منظر عام پر آئیں۔
 
حال ہی میں یوٹیوب پر شبھنکر مشرا کے ساتھ ایک انٹرویو میں،محمد  شامی سے ان افواہوں کے بارے میں پوچھا گیا اور انہوں نے ایسی خبریں پھیلانے والوں کو کھری کھری سنائیں۔
 
فاسٹ باؤلر محمد شامی نے لوگوں سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر زیادہ جھوٹ نہ پھیلائیں اور کہا کہ اگرچہ ایسے میمز تفریح فراہم کر سکتے ہیں، لیکن یہ نقصان دہ بھی ہو سکتے ہیں۔
 "میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ سوشل میڈیا کا ذمہ داری سے استعمال کریں اور ایسی بے بنیاد خبریں پھیلانے سے گریز کریں" ۔
 
ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ عجیب ہی ہے اور ہے کیا اس میں؟ اب اس پر میں کیا کہہ سکتا ہوں ؟ فون کھولو تو اپنا ہی فوٹو نظر آتا ہے۔ لیکن میں ایک ہی چیز بولنا چاہوں گا - کسی کوایسا نہیں کرنا چاہیے۔
 
محمد شامی نے کہا کہ میں مانتا ہوں میمز آپ کے مذاق کے لیے ہیں لیکن کسی کی زندگی سے متعلق ہوتے ہیں۔ تو آپ کو بڑی سوچ سمجھ کر میمز بنانا چاہیے۔ آج آپ ویری فائیڈ پیج نہیں ہو، آپ کا ایڈریس نہیں ہے، معروف نہیں ہو تو آپ بول سکتے ہو۔
 
ان کا کہنا تھا کہ لیکن میں ایک ہی چیز بولنا چاہوں گا - اگر آپ میں دم ہے تو ویری فائیڈ پیج سے بول کر دکھاؤ، پھر ہم بتاتے ہیں۔ دوسرے کی ٹانگ کھینچنا بہت آسان ہے۔ کامیابی حاصل کرو، اپنا لیول اوپر کرو۔ تب میں مانوں گا کہ آپ اچھے انسان ہیں۔