کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن مذاق بن کر رہ گیا
July, 3 2024
کراچی :(ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن مذاق میں تبدیل،گدے پر پریکٹس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے والی ویڈیو کے مطابق کھلاڑیوں کو بہتر انداز میں پریکٹس کروانے کی بجائے گراؤنڈ میںروایتی طریقے گدے بچھا کرکو ڈائیو لگاکر کیچ پکڑنے کی پریکٹس کرائی جارہی ہے جس پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصی تنقید کی جارہی ہے۔
یہ پریکٹس سیشن نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں قائم پرفارمنس سینٹر گراؤنڈ پر ریڈ بال کوچز کی نگرانی میں ہورہے ہیں جس میں بہتر فیلڈنگ کے ساتھ ساتھ سلپ کیچنگ اور اونچے کیچز شامل ہے۔
پریکٹس سیشن میں امام الحق، سرفراز احمد اور سعود شکیل سمیت 11 کرکٹرز شامل ہیں۔
دوسری جانب آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے اپنی رپورٹ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھجوا دی۔
ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے اپنی رپورٹ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر کئی سوالات اٹھا دئیے۔ گیری کرسٹن نے کھلاڑیوں کے ڈسپلن اور کھیل کی آگاہی پر تفصیلات لکھی۔
گیری کرسٹن نے اپنی رپورٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی بہتری کی تجاویز بھی دیں۔ رپورٹ میں مزید کہا کہ پاکستانی کرکٹرز فٹنس اور ڈسپلن پر توجہ نہیں دی۔
ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔
سینئر مینجر اور سلیکٹر وہاب ریاض پہلے ہی اپنی رپورٹ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھجوا چکے۔ ان رپورٹس کی روشنی میں آئندہ دنوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔