Suno News
ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری
Image
دبئی :(ویب ڈیسک )آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے دوران ہی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

 افغانستان کے محمد نبی سے ٹی ٹوئنٹی نمبر ون آل راؤنڈر کی پوزیشن چھن گئی۔ محمد نبی مختصر وقت کیلئے نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رہے اور اب آسٹریلیا کے مارکوس اسٹوئنس پہلے نمبر پر آ گئے۔

 
سری لنکا کے وانندو ہسارنگا دوسرے اور شکیب الحسن تیسرے نمبر پر آگئے۔ محمد نبی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر چلے گئے۔
 
ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین 6 درجے ترقی کے بعد دوسرے اور سری لنکا کے وانندو ہسارنگا تیسری پوزیشن پر ہیں۔
 
ویسٹ انڈیز کے گودا کیش موتی 16 درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر آ گئے۔ ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں ہے۔
 
بیٹرز کی ٹاپ فور رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا، انگلینڈ کے فل سالٹ کا دوسرا، پاکستان کے بابر اعظم تیسرے اور محمد رضوان چوتھے نمبر پر ہیں۔
 
آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پانچ درجے ترقی کے بعد 5 ویں نمبر آ گئے جبکہ ویسٹ انڈیز کے نکولس پران 8 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر آ گئے۔