فیصل آباد: خوفناک ٹریفک حادثہ، 11 افراد جاں بحق

فیصل آباد
فیصل آباد کے علاقے رجانہ روڈ پر گاڑی اور ٹریکٹر ٹرالی کے ٹکرانے کے باعث بدترین حادثہ پیش آیا/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 27 2026 |
فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد کے علاقے رجانہ روڈ پر گاڑی اور ٹریکٹر ٹرالی کے ٹکرانے کے باعث بدترین حادثہ پیش آیا، جس میں حاملہ خاتون سمیت شادی سے واپس آنے والے ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے نواحی گاؤں 66 دھاندرہ کے رہائشی باپ، بیٹے، پوتے پوتیوں، بہو سمیت ایک ہی خاندان کے 11 افراد ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں جو شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے کہ رجانہ روڈ پر 468 گ ب کے قریب گاڑی ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان گرفتار؟ ویڈیو بیان سامنے آگیا

اس حادثے میں کار میں سوار گھر کا سربراہ ذوالفقار احمد، ان کا بیٹا کاشف، کاشف کی تین بیٹیاں زینب، علیزہ، مرحا اور 35 سالہ اہلیہ مصباح جاں بحق ہوئے، حادثہ میں ذوالفقار کے دوسرے بیٹے یاسر کی اہلیہ، بیٹی پانچ سالہ نور، چار سالہ بیٹا احمد، دو سالہ بیٹاعلی اصغر بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے اور گاڑی کا ڈرائیور علی بھی جانبر نہ ہو سکا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والی یاسر کی اہلیہ حاملہ تھیں، الائیڈ ہسپتال میں ان کے پیٹ میں موجود بچے کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ خوفناک حادثے میں جاں بحق ایک ہی خاندان کے 11 افراد کی میتیں ان کے گھر پہنچا دی گئیں ہیں۔

ایک ہی خاندان کے 11 افراد کے جاں بحق ہونےکی اطلاع ملنے پرعلاقے میں کہرام مچ گیا، علاقہ کے رہائشی سینکڑوں افراد متوفیان کے گھر کے باہر جمع ہو گئے 11 افراد کی میتیں پہنچنے پر عزیزو اقارب اور اہل علاقہ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.41 ▲ 0.27
🇪🇺 Euro EUR → PKR 303.25 ▼ 0.06
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 362.28 ▼ 0.12
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.66 ▲ 0.08
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.26 ▲ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 370,503 ▲ 2,579
Gold 22K Per Tola 339,628 ▲ 2,364
Gold 21K Per Tola 324,190 ▲ 2,257
Gold 18K Per Tola 277,877 ▲ 1,934
Silver Per Tola 4,292 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,289 ▲ 14.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 314.00 ▼ 4.00
Diesel HSD Per Litre 220.28 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 273.22 —
LPG Per Kg 478.51 —
ضرور پڑھیں