مولانا عبدالغفور حیدری گرفتار: ترجمان جے یو آئی

مولانا عبدالغفور حیدری
پنجاب کے امیر سمیت متعدد رہنماؤں کو پولیس نے گرفتار کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 26 2026 |
پشاور (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں جماعت کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری اور پنجاب کے امیر سمیت متعدد رہنماؤں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

جعمیت علمائے اسلام کے ترجمان اسلم غوری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سرگودھا جلسے میں رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری، امیر جمعیت علمائے اسلام پنجاب مولانا امجد خان اور مرکزی صدر جمعیت طلبہ اسلام (جے ٹی آئی) ملک اویس کو پنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

صوبائی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے اسلم غوری نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، رہنماؤں کو فی الفور رہا نہیں کیا تو حالات کی ذمہ داری حکومت پنجاب پر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران اور بشریٰ کی اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست مسترد

ترجمان جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ کیا ملک میں مارشل لا لگ چکا ہے، سیاسی اجتماعات پر پابندی کیوں لگائی جارہی ہے، مریم بی بی خود تو جلسے جلوس کررہی ہیں، کیا اپوزیشن جماعتوں کو جلسوں کا حق حاصل نہیں ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر جدوجہد کرنے کو ہماری کمزوری سمجھا جا رہا ہے، ہائبرڈ نظام کی جمہوریت کا چہرہ عیاں ہو گیا ہے۔

ترجمان جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ مولانا عبد الغفور حیدری رکن قومی اسمبلی ہیں،کیا ان کی گرفتاری اسپیکر قومی اسمبلی کی اجازت سے کی گئی ہے لہٰذا حکومت فوری طور پر گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کرے۔

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ بغیر وارنٹ گرفتاریاں اس ملک کے جمہوری نظام کے منہ پر طمانچہ ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری کی صحت کے حوالے سے کسی بھی ناخوش گوار صورت حال کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

ترجمان جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ جےیوآئی کے دیگر عہدیداران کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.14 ▼ 0.17
🇪🇺 Euro EUR → PKR 303.31 ▲ 0.24
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 362.40 ▼ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.58 ▼ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.19 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.43 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 367,924 ▼ 8,400
Gold 22K Per Tola 337,264 ▼ 7,700
Gold 21K Per Tola 321,934 ▼ 7,350
Gold 18K Per Tola 275,943 ▼ 6,300
Silver Per Tola 4,241 ▼ 231
Platinum Per oz (USD) 1,275 ▼ 54.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 318.00 ▼ 1.00
Diesel HSD Per Litre 220.28 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 273.22 —
LPG Per Kg 478.51 —
ضرور پڑھیں