پیدائش، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کےحصول کیلئے نیا نظام نافذ

NADRA Biometric Verification System Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published November, 26 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کیلئے ملک کے منتخب اضلاع کی یونین کونسلوں میں پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے اندراج کیلئے بائیومیٹرک تصدیق کا نیا نظام متعارف کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق نئے نظام کا مقصد سول رجسٹریشن کے عمل کو شفاف بنانا اور جعلی، بوگس یا غیر قانونی سرٹیفکیٹس کے اجرا کی روک تھام کرنا ہے۔ اس نظام کے تحت شہریوں کو متعلقہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے سے قبل اپنی بائیومیٹرک تصدیق مکمل کروانا ہوگی۔

نادرا کے مطابق یہ سہولت ابتدائی طور پر چاروں صوبوں کے منتخب اضلاع میں متعارف کرائی گئی ہے، جبکہ مستقبل میں اس نظام کو مزید علاقوں تک توسیع دینے کا امکان بھی موجود ہے۔

پنجاب میں راولپنڈی، جھنگ، بہاولنگر اور شیخوپورہ کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ خیبر پختونخوا میں پشاور کی یونین کونسلوں میں بھی بائیومیٹرک تصدیق کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

اسی طرح سندھ کے مختلف اضلاع میں کراچی شرقی، کراچی غربی، حیدرآباد، ٹنڈو الہیار، سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شہید بینظیر آباد، نوشہرو فیروز، میرپورخاص اور تھرپارکر شامل ہیں۔

بلوچستان میں کوئٹہ، نصیرآباد، جعفرآباد، قلات، شیرانی اور ژوب کی منتخب یونین کونسلوں میں بھی یہ نظام نافذ کردیا گیا ہے۔

نادرا نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بائیومیٹرک تصدیق اور نئے نظام سے متعلق مزید معلومات کیلئے ہیلپ لائن 1777 پر رابطہ کریں یا ادارے کی سرکاری ویب سائٹ www.nadra.gov.pk وزٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:حج پر جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

واضح رہے کہ اس اقدام سے شہریوں کے اہم دستاویزی ریکارڈ کی حفاظت اور رجسٹریشن کے نظام میں شفافیت بہتر بنانے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.14 ▼ 0.17
🇪🇺 Euro EUR → PKR 303.31 ▲ 0.24
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 362.40 ▼ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.58 ▼ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.19 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.43 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 367,924 ▼ 8,400
Gold 22K Per Tola 337,264 ▼ 7,700
Gold 21K Per Tola 321,934 ▼ 7,350
Gold 18K Per Tola 275,943 ▼ 6,300
Silver Per Tola 4,241 ▼ 231
Platinum Per oz (USD) 1,275 ▼ 54.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 318.00 ▼ 1.00
Diesel HSD Per Litre 220.28 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 273.22 —
LPG Per Kg 478.51 —
ضرور پڑھیں