مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما بشیر میمن کی اہلیہ انتقال کر گئیں
اہلِ خانہ کے مطابق بشیر میمن کی اہلیہ نے کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔ مرحومہ کی تدفین ان کے آبائی علاقے اولڈ ہالہ، ضلع مٹیاری میں کی جائے گی۔
بشیر میمن نے اہلیہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے شدید علیل تھیں۔ انہیں دل کا دورہ پڑنے اور برین ہیمرج کے باعث صحت کے سنگین مسائل کا سامنا تھا۔
اہلِ خانہ کے مطابق مرحومہ کی طبیعت گزشتہ عرصے سے ناساز تھی اور وہ بیماری کے باعث زیر علاج تھیں، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
بشیر میمن پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے اہم رہنما ہیں اور اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
ان کی اہلیہ کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے، اہلِ خانہ نے مرحومہ کی تدفین آبائی علاقے اولڈ ہالہ میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرحومہ کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب غمزدہ ہیں۔