لاہور ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا

Lahore Air Pollution
فائل فوٹو
Updated | Published November, 18 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا، شہر میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو سموگ اور آلودہ فضا کے باعث صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 284 ریکارڈ کیا گیا، جو فضائی آلودگی کی انتہائی خراب صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی سطح مختلف رہی، تاہم ٹاؤن شپ میں صورتحال سب سے زیادہ خراب رہی، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 637 تک پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق آلودہ فضا میں طویل وقت گزارنے سے سانس اور آنکھوں سمیت دیگر طبی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو سموگ کے مضر اثرات سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور باہر جاتے وقت فیس ماسک کا استعمال ضرور کریں۔

ماہرین صحت نے بچوں، بزرگوں اور سانس کے مسائل سے دوچار افراد کو خصوصی احتیاط برتنے کی بھی تاکید کی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.51 ▲ 0.14
🇪🇺 Euro EUR → PKR 304.38 ▲ 0.24
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.32 ▲ 0.80
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.61 ▲ 0.17
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.29 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.48 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 400,365 ▼ 4,497
Gold 22K Per Tola 367,001 ▼ 4,122
Gold 21K Per Tola 350,319 ▼ 3,935
Gold 18K Per Tola 300,274 ▼ 3,373
Silver Per Tola 4,887 ▼ 201
Platinum Per oz (USD) 1,453 ▼ 52.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 330.00 —
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں