جے یو آئی کے سینئر رہنما مفتی اویس عزیز گرفتار
جمعیت علماء اسلام پاکستان اسلام آباد کے امیر مفتی اویس عزیز کو گرفتار کیا گیا/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 10 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام پاکستان اسلام آباد کے امیر مفتی اویس عزیز کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ امیر جے یو آئی اسلام آباد مفتی اویس عزیز کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے کزن قاسم زمان اڈیالہ جیل سے رہا
اسلم غوری نے کہا کہ آئین اور قانون کے احترام کو کمزوری نہ سمجھا جائے، جے یو آئی قائدین اور کارکنوں پر حکومتی دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے۔
ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ مفتی اویس عزیز کو فلفور رہا کیا جائے، کارکن اشتعال میں نہ آئیں اور قیادت کے اگلے حکم کا انتظار کریں۔